• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ سگنل کے قریب خودکش دھماکے کے واقعہ کا مقدمہ درج

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایئرپورٹ سگنل کے قریب خودکش دھماکے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ الزام نمبر 142/24 سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ انسپکٹر کلیم موسیٰ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ میں قتل ،اقدام قتل، ایکسپلوسیو سیبٹینس ایکٹ 3، ایکسپلوسیو سیبٹینس ایکٹ 4اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمہ کے مطابق دھماکے میں چینی باشندوں کے اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ مقدمہ کے مطابق چینی باشندوں کے اسکواڈ ایئرپورٹ سے شارع فیصل جارہا تھا کہ نامعلوم دہشت گرد نے اپنی ٹیوٹا ہائی لکس کو خود کش حملہ کرتے ہوئے بلاسٹ کر ڈالا جس کے نتیجے میں چینی باشندوں ،سیکورٹی حکام کانوائے ،رینجرز ،پولیس اور دیگر قریب سے گذرنے والی 15گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ حملے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے اور چینی شہری اور رینجرز اہلکار سمیت 14افراد زخمی ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید