وینزویلا کی حکومت نے ملک میں امریکی حملوں کی تصدیق کردی۔
وینزویلا کی حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے دارالحکومت کاراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے۔
وینزویلا حکومت کے مطابق امریکی حملوں کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہے۔ امریکا ہمارے وسائل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔
جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی حکومت نے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں، ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب روسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو صدارتی محل چھوڑ کر چلے گئے۔
روسی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے کئی جزائر میں امریکی میرینز کے زمینی آپریشن شروع کرنے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی ہیں۔
ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا میں حملوں کا حکم دیا۔