• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بورڈ نے کے کے آر کو بنگلادیش کے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کا کہہ دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ نے دباؤ میں آ کر تنگ نظری کا مظاہرہ کر دیا، بورڈ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی ملکیتی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو بنگلادیش کے کرکٹر مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کا کہہ دیا۔

مستفیض الرحمان کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے آئی پی ایل 2026 سے ریلیز کرنے کا کہا ہے۔

اس حوالے سے دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ ہر طرف ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد بی سی سی آئی نے فرنچائز کے کے آر کو ہدایات جاری کی ہیں، فرنچائز کو ان کے ایک کھلاڑی مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کا کہا ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے بنگلادیش کے کرکٹر کو شامل کرنے پر شاہ رخ سخت تنقید کی زد میں تھے۔ روحانی مذہبی رہنما نے شاہ رخ کو غدار تک قرار دے دیا تھا۔

مہاراشٹرا میں تنازع کھڑا ہو گیا تھا اور سیاستدانوں نے بھی شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ دسمبر میں ہونے والی آکشن میں کے کے آر نے مستفیض الرحمان کو 9.2 کروڑ بھارتی روپے میں لیا۔ مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل کرنے پر اداکار شاہ رخ خان کو ملک دشمن پالیسی کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید