• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں 6 فروری سے پہلے پتنگ کی قطعاً اجازت نہیں، کمشنر مریم خان

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ 6 فروری سے پہلے لاہور میں پتنگ بازی کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔

لاہور میں مریم خان کی زیر صدارت اجلاس میں’محفوظ بسنت‘ کی تاریخوں اور قوانین کی خلاف ورزی پر بروقت اور سخت کریک ڈاؤن کی ہدایات کی گئیں۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ محفوظ بسنت کے لیے 100 کیمپس سے 10 لاکھ سیفٹی راڈز موٹر سائیکلوں پر لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ بسنت کے لیے لاہور ٹریفک انتظامیہ نے 23 روٹس پر فری رائیڈ کی تجویز دی ہے۔

مریم خان نے مزید کہا کہ صرف لاہور ضلع کی حدود میں 3 روزہ ’محفوظ بسنت‘ 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو ہوگی جبکہ شہر میں پتنگ و ڈور کی فروخت کی اجازت صرف یکم فروری تا 8 فروری 2026 ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 6 فروری 2026ء سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعا اجازت نہیں، 3 روزہ محفوظ بسنت کے دوران سیفٹی راڈز کے بغیر کوئی موٹر سائیکل لاہور کی سڑکوں پر نہیں آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید