• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے پاس ایران کے لیے مستحکم منتقلی کا منصوبہ ہے: رضا پہلوی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران کے سابق شاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدرٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رضا پہلوی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ایرانی عوام کے لیے مزید طاقت اور اُمید ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخر کار، امریکا کا ایک صدر مضبوطی سے ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

رضا پہلوی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایران کے لیے مستحکم منتقلی کا منصوبہ ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے عوام کی حمایت بھی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران میں مزید مظاہرین مارے گئے تو امریکا مداخلت کے لیے تیار ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا پُرامن مظاہرین کو بچانے کے لیے ایران جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید