• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، واقعات میں کمسن بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں حاثات و واقعا ت میں کمسن بچے اور خاتون سمیت 4افرادجا ںبحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ سیکٹر 12میں الیاس کوچ نمبر PY-2935 کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والاکمسن بچہ10سالہ شاہ زہب ولد محمد یاسین  موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ حادثہ کا ذمہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی کو تحویل میں لے کر  لاش کا قانونی کارروائی کے لیئے اسپتال منتقل کیا،کینٹ اسٹیشن ریلوے تھانے کی حدود پی آئی ڈی سی ریتی لائن ریلوے ٹریک پر ٹرین سے کٹ کر70سالہ منظورہ مائی زوجہ بشیرجاں بحق ہوگئی ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا ،شاہ فیصل تھانے کی حدوداسٹار گیٹ علامہ اقبال کالج کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 28سالہ محمد یوسف ولدلعل دین جاں بحق ہو گیا ،ڈاکس تھانے کی حدود ڈاکیارڈ ویسٹ ہارف کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 25سالہ عزیر جاں بحق ہو گیا۔
تازہ ترین