• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 میں سونا مہنگا، عوام چاندی اورمصنوعی زیورات کی طرف مائل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سال 2025میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے رجحان نے عوام کو چاندی کے زیورات اور مصنوعی جیولری خریدنے پر مجبور کردیاجبکہ چاندی کی تولہ قیمت میں بھی 100 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہے ہیں سونے کی قیمت میں روز بروز اضافے کے بعد چاندی اور مصنوعی جیولری کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے جیولرز کے مطابق قیمتیں بڑھنے سے سونے کے زیورات کی مانگ میں 50 فیصد تک کمی آئی ہے، سونے کے زیورات کی صنعت سے منسلک زیادہ تر افراد اب چاندی کا زیور بنانے لگے ہیں، سال 2025 میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گیا تھا جبکہ چاندی فی تولہ ڈھائی ہزار سے7 ہزار تک بڑھ گئی سیکرٹری جنرل بلوچستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نعیم رمضان کے مطابق سونے کی قیمت بڑھنے سے زیورات سازی کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، بہت سارے لوگ اب سونے کو چھوڑ کر چاندی کے کاروبار میں آگئے ہیں جیولرز کے مطابق اگر اسی طرح پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی جارہی رہی تو چاندی اور مصنوعی جیولری کی طلب میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
کوئٹہ سے مزید