کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے کہاہے کہ مجلس احرار اسلام کا قیام برصغیر میں اسلامی تشخص کے تحفظ، ختم نبوت کے عقیدے کے دفاع اور استعمار و باطل نظریات کے خلاف جدوجہد کے لیے عمل میں آیا یہ باتیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے قائد سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، مولانا محمد مغیرہ، سید عطاء المنان بخاری، ڈاکٹر عمر فاروق احرار، قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا محمد اکمل، قاری ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا تنویر الحسن احرار، محمد قاسم چیمہ، قاری صفوان یوسف اور دیگر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ احرار کی تاریخ قربانیوں، استقامت اور حق گوئی سے عبارت ہے جو آج بھی کارکنان اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے انہوں نے کہا کہ ہر سال ہم دسمبر میں تاسیس احرار کے موقع پر تجدید عہد کرتے ہیں کہ عقیدہ ختم نبوت اور ملک و ملت کے تحفظ کے لیے کوشاں رہیں گے۔