• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وار اینڈ پیس ……

یہ دو کہانی کاروں کی کہانی ہے۔

وہ دونوں ایک ہی دن، ایک ہی شہر میں پیدا ہوئے۔

اُن میں سے ایک نے پرامن ، مصلحت پسندانہ زندگی گزاری،

دوسرا ساری زندگی جبر کیخلاف حالتِ جنگ میں رہا۔

ایک نے سماج کے اصولوں سے خود کو ہم آہنگ کر لیا۔

دوسرا نام نہاد اصولوں سے برسر پیکار رہا۔

پہلے نے اوروں کی مرضی کی زندگی چُنی۔

دوسرے نے اپنی راہ زیست کا خود چناؤ کیا۔

مطمئن زندگی گزارنے والا خاموشی سے مرا،

اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بھلا دیا گیا۔

مگر اپنی مرضی سے جینے والا، اپنی مرضی سے مرا،

اور اپنے پیچھے ہزاروں کہانیاں چھوڑ گیا۔

تازہ ترین