وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کرنا جن کا کام ہے، وہی کریں گے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں محسن نقوی نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت سے پوچھیں کہ اپنے افسران کے تحفظ کے لیے کیا کیا؟
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ تو گاڑیاں لینے سے بھی انکاری ہوجاتے ہیں۔ ان سے پوچھیں کہ کیا افسران کو گاڑیاں دے دیں؟
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین تانگے کی سواری ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے سے نکل گیا۔ پاکستان کی معیشت اب محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ترسیلاتِ زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔