• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائمری ہیلتھ کیئرسے اسپتالوں پر بوجھ کم کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صحت کا اصل تصور صرف بیمار افراد کے علاج تک محدود نہیں بلکہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانا ہی حقیقی ہیلتھ کیئر ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پرائمری ہیلتھ کیئر کو مضبوط بنا کر بڑے سرکاری و نجی ہسپتالوں پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی ہیلتھ کیئر ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کے تحت کراچی کے پہلے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اسپیشل سیکرٹری صحت، جوائنٹ سیکرٹری، براڈر ہیلتھ سروسز کے حکام، صحت کہانی تنظیم کی ٹیم، ڈاکٹرز، میڈیا نمائندگان اور دیگر معززین شریک تھے۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ حال ہی میں اسلام آباد میں ایک منصوبے پر دستخط کئےگئے ہیں جس کے تحت بریسٹ، لیور اور لنگز کینسر کے مریضوں کو تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی ادویات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید