• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کی جدوجہد میں ایرانی عوام کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیلی وزیر خارجہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار کا  کہنا ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں ایرانی عوام کی حمایت کرتے ہیں، ایرانی عوام کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ  نے کہا کہ ایرانی عوام آزادی کے مستحق ہیں، ہماری اُن سےکوئی دشمنی نہیں، ایرانی حکومت صرف ہمارا ہی نہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں افراتفری، بےامنی پھیلانا چاہتے ہیں، امریکا، اسرائیل اپنے مذموم مقاصد کے لیے ایران میں فسادات کروا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید