گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پولیس نے لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ایک ماہ بعد درج کر لیا ،کھبیکے کے رہائشی غلام مصطفی کی17سالہ بیٹی کو ملزمان عاطف ،یونس،شاھد اور کاشف نے 13 جولائی کو گھر سے اغوا کیا تھا مغویہ کے باپ غلام مصطفی نے بتایا کے میں ایک ماہ سے تھانہ لدھیوالہ میں بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروانے آ رہا ہوں ، پولیس نے مقدمہ درج کیا۔