• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبر کسٹم آپریشن کا دورہ کوئٹہ، انسداد سمگلنگ کارروائیاں مزید موثر بنانیکی ہدایت

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر ) ممبر کسٹم آپریشن سید شکیل شاہ نے دورہ کوئٹہ کےد وران انسداد سمگلنگ کی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی جبکہ سمگلنگ کے خلاف حالیہ کارروائیوں پر کسٹم اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا ، ایف بی آر کی جانب سے انسدادِ سمگلنگ کی انفورسمنٹ کو مؤثر بنانے اور قانونی تجارت کے فروغ کی حکمتِ عملی کے تحت ایف بی آر کےممبر کسٹمز آپریشن سید شکیل شاہ اور چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد باسط مقصود عباسی نے کسٹم ہاؤس کوئٹہ کا سرکاری دورہ کیا،کوئٹہ پہنچنے پر ان کا ستقبال چیف کلکٹر کسٹمز (آپریزمنٹ) بلوچستان مسعود احمد ، کلکٹر کسٹم (انفورسمنٹ) کوئٹہ ڈاکٹر کرم الٰہی، کلکٹر کسٹمز (اپریزمینٹ) کوئٹہ و تفتان داؤد پیرزادو اور کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی فضل صمد نے کسٹمز فارمیشن کے دیگر سینئر افسران نے کیا۔

ملک بھر سے سے مزید