گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں بارش نے انتظامیہ کی صفائی مہم کا پول کھول دیا، پورا شہر گندے پانی میں ڈوب گیا، گذشتہ روز گجرات اور گردونواح کے علاقوں میں تھوڑی دیر کی بارش نے انتظامیہ کی روزانہ 2 یونین کونسلز کی صفائی مہم کا پول کھول دیا، پورا شہر گندے پانی میں ڈوب گیا، سرکاری دفاتر جن میں ڈی سی او آفس، ڈی پی او آفس، ٹی ایم اے اور یونین کونسلز کے دفاتر، سکولز، کالجز اور ہسپتالوں کے علاوہ گلی، محلوں، سڑکوں اور لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہر اور گردونواح میں 18 گھنٹے تک گندے پانی کی نکاسی نہ ہو سکی۔