گجرات ،لالہ موسیٰ(نمائندہ جنگ،نامہ نگارسے) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کیمپس کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے، کنٹریکٹر تعمیراتی سرگرمیوں کا شیڈول مرتب کرے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعمیراتی کاموں کے معائنہ اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔