• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھڑکیاں اور شور…

میں اور کافکا کار میں سفر کر رہے تھے۔

ٹھنڈ کی وجہ سے تمام کھڑکیاں بند تھیں،

کچھ دیر بعد دم گھٹنے لگا۔ میں نے شیشے کچھ نیچے کئے،

تو تازہ ہوا در آئی۔ سانس تو بحال ہوگیا،

مگر باہر کا شور پریشان کرنے لگا۔ بھانت بھانت کی آوازیں۔

کہیں کاروبار، کہیں احتجاج، کہیں خوشی، کہیں غم۔

’’عجیب مصیبت ہے۔‘‘ میں نے جھنجھلا کر کہا۔

’’کھڑکیاں کھولو، تو شور، اور بند کرو، تو دم گھٹ جائے۔‘‘

کافکا نے سرد آہ بھری، اور کار کہانیوں سے بھری گئی۔

دھیرے سے کہا: ’’اگر تازہ ہوا درکار ہے،

تو کھڑکیاں کھلی رکھو،

اور شور برداشت کرنے کا ہنر سیکھ لو۔‘‘

تازہ ترین