راولپنڈی کے فیز 7 میں گیس لیکیج دھماکے میں 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے سے متاثرہ ایک خاتون کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آج صبح عارف والا میں گیس سلنڈر سے لیکیج کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی تھی، جس میں ماں اور 2 کمسن بیٹیاں جاں بحق اور باپ شدید زخمی ہوا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گھر میں گیس سلنڈرکے ذریعے چولہے پر کھانا بناتے ہوئے اچانک آگ لگ گئی تھی۔