لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب حکومت نے پانچ مختلف افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔بلال احمد بٹ ایم ڈی سمال انڈسٹری کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کے احکامات کینسل کر دیئے گئے ہیں جبکہ کیپٹن ( ر) محمد ظفر اقبال ڈی سی او رحیم یار خان کا تبادلہ کر کے ڈی جی پی ڈی ایم اے، جمیل احمد جمیل ایڈیشنل کلکٹر رحیم یار خان کو ڈی سی او رحیم یار خان کا اضافی چارج دیدیا گیا، خالد بشیر ڈی ای او سوشل ویلفئر بیت المال مظفر گڑھ کا تبادلہ کر کے ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیصل آباد جبکہ ڈی او ہیومن ریسورس میانوالی کی خدمات ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب کے سپرد کر دی گئیں ۔