امریکا کی ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر چین کا ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔
واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کسی بھی غیرقانونی، یک طرفہ پابندیوں اور دائرۂ اختیار کے ناجائز استعمال کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
چین نے کہا کہ ٹیرف کے بےترتیب نفاذ کے خلاف چین کا مؤقف ہمیشہ سے واضح اور مستقل رہا ہے، ٹیرف یا تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔
اپنے بیان میں چین نے مزید کہا کہ دباؤ یا زبردستی سے مسائل حل نہیں کیے جاسکتے، چین اپنے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کردیا جائے گا۔ اس اقدام کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملک جو ایران سے کسی بھی قسم کی تجارت کرتا ہے اس کی امریکا سے جو بھی تجارت ہو اس پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔