ایران میں 4 روز بعد موبائل فون سے کچھ غیرملکی کالز کی جانے لگی ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران سے کچھ مقامی افراد کی امریکی خبر ایجنسی سے بات ہوئی جس کے بعد دبئی میں موجود امریکی خبر ایجنسی کی ان نمبرز پر دوبارہ کال نہیں مل سکی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں موبائل فون سے ٹیکسٹ میسجیز ابھی بھی معطل ہیں۔ انٹرنیٹ سروس بھی تاحال بند ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے، شہریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ تاحال منقطع ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اگر امریکا پہلے کی طرح دوبارہ ملٹری آپشن کی کوشش کرتا ہے تو ہم تیار ہیں۔
عرب میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دھمکیوں اور ڈکٹیشن کے بغیر مذاکرات کےلیے تیار ہیں۔