• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کو ظرف کے ساتھ بیٹھ کے نیشنل ڈائیلاگ کرنا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سیاسی جماعتوں کو پیغام دیا ہے کہ سب کو ظرف کے ساتھ بیٹھ کے نیشنل ڈائیلاگ کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بااختیار اور مضبوط بلدیاتی نظام چاہیے، ترقی ایسے ہی ممکن ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 140 اے کہتا ہے کہ مضبوط لوکل گورنمنٹ سسٹم ہونا چاہیے، اختیارات کی منتقلی مضبوط بلدیاتی نظام کے لیے بھی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رویے بدل کے ترامیم کرنی ہوں گی، جمہوری نظام کو منتخب ممبران ہی چلائیں گے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ جب تک گٹھ جوڑ نہیں ٹوٹتا تب تک مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

قومی خبریں سے مزید