• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب پر مولانا فضل الرحمان کا دلچسپ تبصرہ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پروٹوکول نہ ملنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

سرگودھا کے قصبے میں مولانا جاوید نعمانی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ آئے جے یو آئی ضرور سامنے آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کب تک اکٹھی رہ سکتی ہیں، یہ تو ان سے پوچھیں آپس میں بس گرتے پڑتے چل رہے ہیں۔

صحافی نے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ انہیں پنجاب میں پروٹوکول نہیں ملا، اس پر جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ’کج شہر دے لوگ ظالم سن کجھ سانوں وی مرندا شوق وی سی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن آئین کا تقاضہ ہے حکومت کو کسی بھی وقت کرانا ہی ہوں گے، جماعت اسلامی کے ریفرنڈم پر ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید