• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کے العدید ایئر بیس پر فضائی و میزائل دفاع کیلئے نیا سیل قائم

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ قطر کے العدید ایئر بیس پر فضائی اور میزائل دفاع کیلئے نیا سیل قائم کیا گیا ہے۔ 

امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق نیا سیل امریکی سینٹرل کمانڈ اور اسکے علاقائی شراکت داروں نے قائم کیا۔ نیا رابطہ کاری سیل مشترکہ فضائی آپریشنز سینٹر میں قائم کیا گیا ہے۔ 

امریکی حکام کے مطابق امریکا اور مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک کے فوجی اہلکار ملکر کام کریں گے۔ 

امریکی حکام کے مطابق نئے سیل سے ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کو بہتر بنایا جائے گا۔ ایران گزشتہ سال قطر میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بناچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید