• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاؤ……اقبال خورشید

میں ایک عظیم داستان گو کے روبرو بیٹھا تھا۔

میں نے پوچھا:’’کیا چیز آپ کے فکشن میں روح پھونکتی ہے؟‘‘

داستان گو نے کہا:’’پانی، پرندے اور موت۔‘‘

’’اور وہ جادوئی فارمولا، جس سے آپ کو عالمگیر محبت ملی؟‘‘

داستان گو کچھ دیر کو خاموش ہوگیا۔ پھر سر اٹھایا:

’’میں نے لکھنے کی میز سے کبھی بے وفائی نہیں کی۔

حالات جیسے بھی ہوں، روزانہ مقررہ وقت پر لکھنے بیٹھ گیا،

اور اُس نے بھی تاحیات مجھ سے وفا نبھائی۔‘‘

انٹرویو تمام ہوا، تو میں نے ایک کتاب سامنے رکھ دی۔

’’آپ کے اس باکمال ناول پر آٹوگراف کی درخواست ہے۔‘‘

مستنصر حسین تارڑ نے ناول ’’بہاؤ‘‘ پر اپنا نام ثبت کر دیا،

اور یوں وہ نسخہ امر ہوگیا۔

تازہ ترین