• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں 70 ہزار شہادتوں پر خاموش رہنے والا جرمنی شرم کرے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی۔فوٹو: اے ایف پی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی۔فوٹو: اے ایف پی

جرمن چانسلر کے بیان پر ایرانی وزیر خارجہ نے سخت ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ میں 70 ہزار شہادتوں پر خاموش رہنے والا جرمنی شرم کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ جرمن چانسلر وینزویلا کے صدر کے اغوا پر مسلسل خاموش رہے، برلن انسانی حقوق کے لیکچر کےلیے سب سے بدترین مقام ہے۔

واضح رہے کہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اپنے آخری دن گزار رہی ہے، ایران میں جمہوری حکومت کی پرامن منتقلی کےلئے امریکا دیگر یورپی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ 

بھارت کےدورے پر موجود جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم ایرانی حکومت کے آخری دنوں اور ہفتوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید