کراچی(نیوز ڈیسک)افغانستان کی طالبان حکومت نے بھارت میں اپنا پہلا سینئر سفارتی نمائندہ تعینات کردیا۔افغان سفارتخانے کے مطابق نور احمد نور نے بطور ناظم امور (چارج ڈی افیئرز) نئی دلی میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔افغان سفارتخانے نے بتایاکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مفتی نور احمد نور نے بھارتی وزارت خارجہ جوائنٹ سیکرٹری آنند پرکاش سے ملاقات کی۔