ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج اسرائیل سے 12 روز جنگ کے مقابلے میں آج زیادہ باصلاحیت ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ گذشتہ برس کا تنازع مسلح افواج کے لیے منفرد اور خاص تجربہ تھا۔
ایران کے سوا کسی ریاست نے مغربی حمایت اور ٹیکنالوجی سے لیس اسرائیل کے خلاف ایسی محاذ آرائی نہیں کی۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ چھ ماہ میں امریکی اسرائیلی خطرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔