• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے، پرویز خٹک

 پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز تر کرنے کی ضرورت پر زور  دیتے ہوئے کہا ہےکہ خطے کے وسیع تر مفاد میں صوبے میں مقیم افغان مہاجرین کی رجسٹریشن ناگزیر ہے ،صوبائی حکومت کا غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بارے میں موقف واضح اور غیر مبہم ہے، انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کے مسئلے پر حتمی فیصلہ وفاقی حکومت ہی کر سکتی ہے،ہم نے وفاقی سطح پر متعلقہ فورم پر متعدد بار یہ مسئلہ اُٹھایا ہے اور 30 جون کو افغان سفیر کے ساتھ اپنی ملاقات میں خطے کی سنگین صورتحال اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وجہ سے درپیش مسائل پر گفتگو کی ہے، انہوں نے وفاقی حکومت سے کہاکہ افغان مہاجرین کے سلسلے میں جو حکمت عملی ہے اس پر پیش رفت ہو۔ یہ خالصتاً وفاقی مسئلہ ہے اور وہ اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کر سکتی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے38 سال سے افغان مہاجرین کو اپنا مہمان سمجھا اور بھائیوں جیسا سلوک کیا اب بھی وفاقی حکومت جو فیصلہ کرے گی وہ ہمیں قابل قبول ہو گا اور جب تک افغان مہاجرین یہاں مقیم ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں اور ہم اُن کی دیکھ بھال میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے،  دریں اثناوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے   نوشہرہ کے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکمران تجارت نہیں کر سکتے، ہمارے ہاں گنگا الٹی بہہ رہی ہے، حکمران مال بناتے ہیں جبکہ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اس ملک کو آزادکرنے میں غریبوںنے جتنی قربانیاں دی ہیں اتنی امرا ء نے نہیں دی مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں غریبوں کااستحصال ہوتا رہا ،غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا گیا،ا س موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک، ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک،صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکاخیل، صوبائی مشیر برائے ترقی و منصوبہ بندی میاں خلیق الرحمن، ایم پی اے ادریس خٹک نے بھی  موجود تھے۔ہے ہیں۔  
تازہ ترین