• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا قطر کے امریکی فوجی اڈے سے اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ نے قطر کے امریکی فوجی اڈے سے اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ ہمیشہ اپنے اہلکاروں کی حفاظت کے لیے احتیاطی اقدامات کرتا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ برطانیہ قطر کے اڈے سے کتنے اہل کاروں کو واپس بلا رہا ہے۔

اس سے قبل ایک سینئر ایرانی اہلکار نے کہا تھا کہ امریکا نے حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایرانی اہلکار نے کہا کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اتحادی ممالک کو پیغام دے دیا، سعودی عرب، یو اے ای اور ترکیہ سمیت خطے کے ممالک کو بتا دیا ہے۔

سینئرایرانی اہل کار نے کہا کہ ان ممالک کو بتایا ہے کہ امریکا نے حملہ کیا تو ان ملکوں میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی حملے کی زد میں آئیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید