• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیان پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیان پر چین کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا خطرے کو تسلیم نہیں کرتا۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر ایران مظاہرین کو پھانسی دیتا ہے تو ہم بہت سخت کارروائی کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، ایران میں قتل عام اُن کے علم میں ہے، ایران میں ہلاکتوں کی صحیح تعداد جلد معلوم کرلیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کے لیے یہ پیغام بھی دیا تھا کہ وہ احتجاج جاری رکھیں جلد مدد آرہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید