• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور……

ہر صبح، سڑک کنارے سیکڑوں مزدور بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔

موسم سے ماورا، اوزار سامنے رکھے، وہ گاہکوں کا انتظار کرتے ہیں۔

بہ ظاہر کاندھے چوڑے، آنکھیں روشن، چہرے توانا،

مگر ان کی کہانی کھوجنے جائیں، توآدمی اپنی روشنی کھو بیٹھے،

اور اُسکے کاندھے سکڑ جائیں کہ ان مزدوروں کی کہانیاں جدوجہد،

بھوک، افلاس اور کرب سے بھری ہوتی ہیں۔

کچھ کہانیاں ان کہی ہوتی ہیں… کچھ ناقابل بیان۔

ان کہانیوں میں داخل ہوں، تو درد کا گرداب آپ کو نگل سکتا ہے،

اسلئے مناسب ہے کہ کبھی انکی کہانیاں مت سنیں،

بے حس بن کر خاموشی سے آگے بڑھ جائیں۔

اسی بے بسی میں سب کا بھلا ہے۔

تازہ ترین