لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر این سی سی آئی اے کو سخت نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے ڈی جی این سی سی آئی اے کو 15جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ہم اس معاملہ کی تہہ تک جائینگے، ججز کی خلاف مہم چلانے والوں کی لسٹیں تیار کریں، آئندہ کوئی ایسی پوسٹ نظر آئی تو ذمہ داری ڈی جی ہونگے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے اعلی عدلیہ کے ججز کی سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے قانونی ماہر میاں داد پیش ہوئے جبکہ عدالتی حکم پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ، ڈائریکٹر این سی سی آئی اے حشمت کمال سمیت دیگر افسران پیش ہوئے جسٹس علی ضیا نے باجوہ کا ججز کے خلاف مہم پر کارروائی نہ کرنے پر این سی سی آئی اے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔