امریکا کے ایک ریٹائرڈ نیوز اینکر نے رنگ برنگی جرابوں کا سب سے بڑا مجموعہ اکٹھا کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔
سی بی ایس فلاڈیلفیا سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ نیوز اینکر جم ڈونووَن کے پاس 1,531 منفرد موزوں کی جوڑیاں موجود ہیں جن کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کی ہے۔
جم ڈونووَن کے مطابق اپنے نشریاتی کیریئر کے دوران ناظرین ان کے رنگین موزوں پر خاص توجہ دیتے تھے جس کے بعد مداحوں نے اِنہیں موزے تحفے میں بھیجنا شروع کر دیے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی موزوں کی جوڑیوں پر خود جم ڈونووَن کی تصویر بھی چھپی ہوئی ہے جو اِنہیں گزشتہ برسوں کے دوران مداحوں کی جانب سے موصول ہوئیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو میں جم ڈونووَن کا کہنا تھا کہ یہ مجموعہ ان کے مداحوں کی محبت اور اِن کی رنگ برنگے موزوں میں دلچسپی کا ثبوت ہے۔