• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگریز واپس نہ جاتا تو آپ اپنے ملک میں ان کے کتے نہلا رہے ہوتے۔

ایک جوشیلے نوجوان نے طنز کیا۔

میں بری طرح شرمندہ ہوگیا۔

اتفاق سے میں لندن ہی میں تھا۔

دیسیوں کی محفل میں انگریزوں کی تعریف کر بیٹھا۔

اس نوجوان کو بہت برا لگا۔

اس نے مجھے ایسٹ انڈیا کمپنی یاد دلائی۔

اٹھارہ سو ستاون کی جنگ آزادی کا تذکرہ کیا۔

جلیانوالہ باغ کے سانحے پر تقریر کی۔

میں کافی متاثر ہوا۔

موضوع بدلنے کی خاطر پوچھا،

آپ لندن میں کس پیشے سے وابستہ ہیں؟


نوجوان نے بتایا،


میں یہاں پیٹ گرومنگ سینٹر کا منیجر ہوں۔

تازہ ترین