• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما کی خراب پرفارمنس سے متعلق سوال پر شُبمن گل کا سخت ردعمل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شُبمن گِل نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں روہت شرما کی خراب کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ روہت اچھی فارم میں ہیں مگر ہر بار میچز کو بڑی اننگز میں بدلنا ممکن نہیں ہوتا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز کی ون ڈے سیریز میں روہت شرما صرف 61 رنز بنا سکے اور کوئی نصف سنچری اسکور نہ کر پائے۔ 

بھارت کو اس سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نیوزی لینڈ نے بھارت میں اپنی پہلی ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کپتان شُبمن گل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روہت شرما آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے مسلسل اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں تاہم اس سیریز میں وہ بڑا اسکور نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 337 رنز بنائے تھے۔ ڈیرل مچل نے 137 اور گلین فلپس نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جواب میں بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 124 رنز کی سنچری اسکور کی جبکہ ہرشِت رانا نے اپنی پہلی ون ڈے نصف سنچری بنائی لیکن ٹیم 296 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور 41 رنز سے میچ اور سیریز ہار گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید