• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی وفد سے ملاقات، بی سی بی نے بھارت سے میچز منتقلی کا کہہ دیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد کے روبرو بھی بھارت سے میچز کی منتقلی کا کہہ دیا۔

بی سی بی اعلامیے کے مطابق آئی سی سی وفد کے ساتھ بی سی بی کی میٹنگ ہوئی، جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں ٹیم کی شرکت کے معاملے پر بحث ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق میٹنگ میں وفد سے آئی سی سی کو بنگلہ دیش کے میچز دوسرے وینیو پر منتقل کرنے کے باضابطہ درخواست کو دہرایا گیا۔

بی سی بی اعلامیے کے مطابق دوران میٹنگ آئی سی سی وفد کے ساتھ بنگلادیشی حکومت کی ہدایات اور سیکیورٹی خدشات شیئر کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق تمام گفتگو تعمیری، خوشگوار اور پیشہ وارانہ ماحول میں ہوئی، فریقین نے متعلقہ امور پر کھل کر تبادلۂ خیال کیا۔

بی سی بی اعلامیے کے مطابق لاجسٹک معاملات کو دیکھتے ہوئے بنگلادیش کو کسی دوسرے گروپ میں منتقل کرنے کے امکان پر بھی بات ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق آئی سی سی وفد میں جنرل منیجر، ایونٹس اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشنز گوروو سکسینا اور جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفرگریو شامل تھے۔

بی سی بی اعلامیے کے مطابق گوروو سکسینا ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق میٹنگ میں بی سی بی کے صدر امین الاسلام، نائب صدر شکاوت حسین سمیت بورڈ عہدیداران شریک ہوئے۔ میٹنگ کے اختتام پر بی سی بی اور آئی سی سی نے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید