• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لینڈ تنازع پر برطانوی وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

گرین لینڈ کے تنازع پر برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ 

اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ نیٹو اتحادیوں پر امریکی ٹیرف لگانا غلط ہوگا۔

گفتگو کے دوران سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ نے گرین لینڈ کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ معاہدے تک 8 نیٹو ممالک پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ امریکی ٹیرف سے برطانیہ، ڈنمارک، فرانس اورجرمنی سمیت 8 ممالک متاثر ہوں گے۔ 

دوسری جانب متاثرہ ممالک نے ٹیرف سے معاشی تنزلی کے خدشات ظاہر کردیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گرین لینڈ اور ڈنمارک میں صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید