کراچی کے گل پلازہ سانحے میں لاپتہ افراد کی شناخت کیلئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے لواحقین سے اپیل کی ہے۔
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ 33 گھنٹے گزرنے کے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی، جلی ہوئی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ لاپتا افراد کے اہلِ خانہ سول اسپتال کراچی سے فوری رابطہ کریں اور مردہ خانے میں اپنا ڈیٹا جمع کروائیں۔
ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ والد، والدہ یا بچوں سے ڈی این اے نمونے حاصل کیے جائیں گے، جبکہ بہن بھائی بھی ڈیٹا اور نمونوں کا اندراج کروا سکتے ہیں۔