• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ سینیٹر ناصر عباس کو لیڈر آف اپوزیشن مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللّٰہ شیخ نے قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ راجہ ناصر عباس کو 32 میں سے 22 ارکان اپوزیشن سینیٹ کی حمایت حاصل ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سینیٹ کا معاملہ ریکارڈ پر رکھنا چاہتا ہوں، چیئرمین سینیٹ کو قائد حزب اختلاف ڈکلیئر کرنے کا اختیار ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شبلی فراز کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا، اس نااہلی کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن کا معاملہ سینیٹ سیکریٹریٹ میں رہا، اس میں تاخیر عدالتی پروسیجر کے باعث تھی۔

قومی خبریں سے مزید