لاہور میں رنگ روڈ پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران شہری سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ راوی روڈ میں تعینات اہلکار عبدالرحمان نے رنگ روڈ پر شہری سے رشوت لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں اہلکار شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے اور بسم اللّٰہ پڑھ کر پیسے جیب میں ڈالتا ہے جب کہ شہری کو گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کرتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیا جس پر اہلکار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی کے مطابق کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔