اماراتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یمن میں اماراتی عقوبت خانوں کے الزامات بےبنیاد ہیں۔
ابوظبی سے اماراتی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حضرموت میں امارات سے منسوب اسلحہ اور خفیہ جیلوں کے دعوے گمراہ کن ہیں، دو جنوری کو یمن سے تمام انسداد دہشتگردی ٹیموں کا مکمل انخلا کر لیا گیا تھا۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق تمام اماراتی اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بھی واپس منتقل کر دیا گیا ہے، یمن میں امن کیلئے اماراتی قربانیوں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔