• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں شدید سردی سے بچی جاں بحق، تعداد 9 ہوگئی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ میں شدید سرد موسم اور ٹھنڈ کی شدت سے7 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔ اس حوالے سے غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں شدید سردی سے جاں بحق شیر خوار بچوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق موسم سرما میں لاکھوں فلسطینی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ 

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنگ کی وجہ سے بچوں کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے مطابق ویکسی نیشن نہ ہونے سے بیماریاں حد سے زیادہ بڑھنے کا خطرہ ہے، شدید سردی، بارشیں اور سیلاب سے غزہ میں بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

 غزہ کی وزارت صحت کے مطابق دو سالہ جنگ میں اسرائیلی حملوں سے 71 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ اکتوبر 2025 کے جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں مزید 465 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید