• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازہ کا ایک حصہ گرنے سے رمپا پلازہ کے دو کالم متاثر، ایس بی سی اے

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ٹیم نے پاکستان انجنیئرنگ کونسل کے سینئر انجنیئر عارف قاسم کے ہمراہ تباہ حال گل پلازہ کا معائنہ کیا۔

ایس بی سی اے حکام کے مطابق گل پلازہ کا ایک حصہ گرنے سے رمپا پلازہ کے دو کالم متاثر ہوئے ہیں۔ عمارت کا بیرونی حصہ گرنے سے اندرونی حصہ متاثر ہوا ہے، بیرونی حصہ گرنے سے عمارت کا کچھ حصہ رمپا پلازا کی جانب جھک گیا ہے۔ 

ایس بی سی اے کے مطابق رمپا پلازہ اور متاثرہ عمارت کے جڑے ہوئے حصے پر جیک لگانے کے بعد عمارت کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے گرنے والے دونوں حصوں کا ملبہ بھی ایس بی سی اے ماہرین کی نگرانی میں اٹھایا جائے گا۔ 

ایس بی سی اے کے مطابق عمارت کے بیسمنٹ میں بڑی مقدار میں گرم پانی موجود ہے، پانی نکلنے کے بعد ہی اندرونی کالمز کا معائنہ کیا جاسکے گا۔ عمارت کے فوری گرنے یا نہ گرنے کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ عمارت کے دونوں حصوں کے ملبے کو ہٹانے اور پانی کو نکالنے کے بعد ہی مکمل معائنہ کرنا ممکن ہے۔ 

ایس بی سی اے کے حکام کے مطابق گل پلازہ میں آگ لگنے سے ساتھ والی عمارت رمپا پلازا کے 2 کالم متاثر ہیں، ان دونوں کالمز پر آج رات تک جیک لگادیے جائیں گے۔ 

ایس بی سی اے حکام کے مطابق رمپا پلازہ کے کالمز ایک طرف جھک گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید