سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اہم ملکی سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ توانائی کے شعبے میں پاک سعودی تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی ولی عہد کو سلطان عمان کے خط اور شامی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو پر بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں جامع امن منصوبہ اور فلسطینی نیشنل کمیٹی کے غزہ کے انتظام سنبھالنے کو سراہا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب امریکی صدر کے امن کونسل کے قیام اور امن کیلئے کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں غزہ جنگ بندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے، اسرائیلی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور غزہ میں امدادی کارروائیوں کے بلا روک ٹوک جاری رہنے پر زور دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق فلسطینی نیشنل اتھارٹی غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھال کر اسرائیلی فورسز کے انخلاء کو یقینی بنائیں، سعودی کابینہ نے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کو ناگزیر قرار دیا۔