امریکا نے ایف 15 ای کا ایک اسکواڈرن مشرق وسطیٰ کے ایک اڈے پر پہنچا دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایف 15 ای کا ایک اسکواڈرن 18 جنوری کو مشرق وسطیٰ کے ایک اڈے پر پہنچا دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف 15 اسکواڈرن جنگی تیاریوں اور خطے میں استحکام کو فروغ دے گا۔