کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں شمال مشرق سے ہوائیں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔