افغان طالبان رجیم نے اپنے بجٹ کا 88 فیصد حصہ غیر ترقیاتی کاموں پر خرچ کردیا۔
افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے معاشی اور سماجی شعبوں کو ترجیحی فہرست سے خارج کردیا، 60 ارب افغانی مالیت کے منصوبے زیادہ تر علامتی بن کر رہ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کا ترقیاتی بجٹ 131 ارب افغانی سے کم ہوکر صرف 24 ارب افغانی رہ گیا ہے۔
افغان طالبان رجیم کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے بجٹ سے4.1 ارب افغانی کی ہیر پھیر کی۔ افغان طالبان رجیم نے جنگجووں کے لیے بجٹ کا بڑا حصہ مختص کیا۔
افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق ملا ہیبت اللّٰہ کی سیکیورٹی کے لیے اربوں افغانی مختص کردیے گئے ہیں۔