بھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ میں ناکامی کے بعد خلا سے نگرانی کا نظام مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارت 50 سے زائد جاسوس سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے اور رات کے وقت تصویری صلاحیت حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کو اس اقدام کی ضرورت اُس وقت پڑی جب گزشتہ سال پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران بھارت کو سرحدی نگرانی کے عمل میں ان دیکھے مقامات کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت بیرونِ ملک گراؤنڈ اسٹیشنز قائم کرنے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ معلومات کی ترسیل زیادہ تیزی اور جامع انداز میں ممکن ہو سکے۔
ممکنہ مقامات میں مشرقِ وسطیٰ، جنوب مشرقی ایشیا اور اسکنڈے نیویا شامل ہیں، تاہم اس کے لیے متعلقہ ممالک کی حکومتی منظوری درکار ہوگی۔