• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی سی سی آئی کے سینٹرل کنٹریکٹس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کی کیٹیگری کم ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کو آسان بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ 2018 میں متعارف کروائی گئی اے پلس (A+) کیٹیگری کو ختم کر رہا ہے۔ آئندہ 26-2025 کے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کو صرف اے، بی اور سی کیٹیگری میں رکھا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ سسٹم میں اے پلس کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو سالانہ 7 کروڑ روپے ملتے تھے تاہم اب صرف وہی کھلاڑی اعلیٰ کیٹیگری میں ہوں گے جو تمام فارمیٹس کھیلتے ہیں۔

بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے ’این ڈی ٹی وی‘ کو بتایا کہ جسپریت بمراہ چونکہ تینوں فارمیٹس میں بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں، اس لیے ان کی تنخواہ میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ شبمن گل کو بھی اے کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب ویرات کوہلی اور روہت شرما صرف ون ڈے فارمیٹ کھیل رہے ہیں، اسی وجہ سے اِنہیں ’بی‘ کیٹیگری میں رکھا جا سکتا ہے۔ رویندرا جاڈیجا ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ اُنہوں نے ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کنٹریکٹ اسٹرکچر کو سادہ بنانے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ اب بہت کم کھلاڑی ایسے ہیں جو تینوں فارمیٹس میں کھیلتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی باضابطہ منظوری اگلی ایپکس کونسل میٹنگ میں دی جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید